۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محفوظ مشہدی

حوزه/جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر نے کہا کہ قومی ترقی کے لیے ناگزیر گیس پائپ لائن منصوبے کو شروع کیا جائے سعودی عرب، روس، چین اور ایران کا اتحاد خطے میں امن کا باعث ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علمائے پاکستان (سواداعظم )کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی اور سیکرٹری جنرل پیر محمد اقبال شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچاکر ملک کو درپیش توانائی کے مسائل کو حل کیا جائے، یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہونے کے ساتھ خطے میں امن کے قیام کا بھی باعث بنے گا۔ تمام مسلم ممالک کو مل کر اپنا بلاک بنا کر ایک دوسرے کے مسائل کو حل کرنا اور وسائل سے مستفید ہونا چاہیے۔

جے یو پی سیکرٹریٹ فیصل ٹاون میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیر محفوظ مشہدی نے افسوس کا اظہار کیا کہ 2013ءمیں دونوں ممالک کے صدور آصف علی زرداری اورمحمود احمدی نژاد نے گیس پائپ لائن منصوبے کا مشترکہ بارڈر پر افتتاح کیا، مگر بعد میں آنے والی حکومتوں نے امریکہ کے خوف سے قومی ترقی کے لیے ناگزیر گیس پائپ لائن منصوبے کو شروع نہیں کیا اور اب تک اس میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں۔ ماضی میں دونوں ہمسایہ برادر اسلامی ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات بھی سست روی کا شکار رہے ہیں، اورحال ہی میں ایران کی طرف سے بلوچستان کے علاقوں میں ایران کی طرف سے بجلی کی فراہمی احسن اقدام ہے۔ گیس پائپ لائن منصوبے میں سست روی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، ہمارے ملکی مفاد میں ہوگا کہ فی الفور گیس پائپ لائن منصوبے کو شروع کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے۔ اس پر ہمیں اعتماد کو مضبوط کرنا چاہیے اور باہمی رشتوں کو سیسہ پلائی دیوار بننا چاہیئے۔ سعودی عرب، روس، چین اور ایران کا اتحاد خطے میں امن کا باعث ہو گا۔ پاکستان کو بھی اس اتحاد میں شامل ہو کر امریکہ کو خیرباد کہہ دینا چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .